funny jokes in Urdu

ایک خاتون نے دوسری خاتون سے پو چھا۔”جنت میں مردوں کو تو حوریں ملیں گی مگر عورتوں کو کیا ملے گا؟“ ”یہی اپنے اپنے خاوند۔“ دوسری عورت نے جواب میں بتایا۔ پہلی عورت نے یہ سنا تو تلخی سے بولی۔”دفع کرو پھر مرنے کا کیا فائدہ۔“

ایک سردار جی کرکٹ میچ دیکھنے کے شوقین تھے۔ ان کے شہر میں ان کی پسندیدہ ٹیموں کا ون ڈے میچ ہو رہا تھا۔ خوشی خوشی سٹیڈیم پہنچے تو یاد آیا کہ ٹکٹ تو گھر بھول آئے ہیں۔اب گھر جانے کا وقت نہیں تھا۔ انہوں نے لائن میں کھڑے ہو کر نئی ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔ لائی بہت لمبئی تھی گھنٹے بعد ان کی باری آئی کہ کہیں سے آواز آئی۔ ”اوئے بلبیر سنگھ“ سردار جی لائن چھوڑ کر باہر نکلے تو آواز دینے والا نظر نہ آیا۔ اتنے میں جگہ پر ہو چکی تھی۔پھر لائن میں کھڑا ہونا پڑا۔ کئی گھنٹے بعد وہ ٹکٹ خرید کر پاپ کارن کی لمبی لائن میں کھڑے ہوئے۔ خدا خدا کر کے ”پاپ کارن والے کے پاس پہنچ‘ خریدنے ہی لگے کہ پھر کوئی چلایا“ ”اوے بلبیر سنگھ!“ پھرلائن چھوڑ کر نکلے مگر آواز دینے والا نظر نہیں آیا۔ پھر سے لائن میں لگ کر انہوں نے پاپ کارن خریدے۔ میچ شروع ہو چکا تھا۔ دھکے کھاتے سردار جی اندر پہنچے‘ بڑی مشکل سے اپنی سیٹ تلاش کی ابھی بیٹھ ہی رہے تھے کہ پھر کوئی دور سے چلایا۔ ”اوے بلبیر سنگھ! اوئے“ سردار جی نے اٹھ کر ہجوم کی طرف منہ کیا اور زور سے بولے۔ ”اوئے میرا نام بلبیر سنگھ نہیں پرنام سنگھ ہے۔“

پاگل خانے کا نیا داروغہ پاگلوں کے ساتھ باغ میں ٹہل رہا تھا ایک پاگل نے بڑی محبت سے اس کی طرف دیکھ کر کہا ”ہم آپ کی بے حد قدر کرتے ہیں“۔ داروغہ نے خوش ہو کر پوچھا:”وہ کیوں“۔ پاگل نے جواب دیا:”اس لیے کہ آپ بالکل ہمارے جیسے ہی معلوم ہوتے ہیں“۔

جوتوں کی دوکان میں داخل ہو کر ایک شخص نے کہاں ”مجھے ایسا جوتا چاہیے جو میرے پیروں میں ٹھیک نہ آ سکے۔“ ”یعنی آپ کو کھلا جوتا چاہیے۔“ فروش کار نے گاہک کے اطمینان کے غرض سے وضاحت چاہی۔ ”نہیں! میرا مطلب یہ ہے کہ میرے پیر کا سائز نو ہے لیکن مجھے آٹھ نمبر کا جوتا چاہیے۔“ گاہک نے کہا۔ فروش کار حیرت سے بولا۔ ”اس قدر تنگ جوتا تو آپ کے پاوٴں میں تکلیف دے گا جناب!“ گاہک ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے بولا۔ ”یہی تو میں چاہتا ہوں عملی زندگی میں سارا دن بیسوں مصائب سے واسطہ رہتا ہے۔ مجھے مسرت کے چند لمحے صرف اس وقت ملتے ہیں جب میں اپنے جوتے اتارتا ہوں۔ صحیح سائز کے جوتے اتارتے ہوئے مجھے ذرا سا لطف نہیں آتا۔“

Votes

In Progress 27-03-2020 Ali hamza 155

Please briefly explain why you feel this question should be reported .

Answers (0)

Leave An Answer

app logo
X

Download Our App!

Enjoy all the features. Browse jobs, articles, questions, scholarships and many more! in just one App